لاہور(نمائندہ جنگ)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ یہ آڈیوز ویڈیوز ایک ہی فاؤنڈری سے نکلتی ہیں، تخلیق کار انہیں عدالت میں لے جانے سے گھبراتے ہیں کیونکہ ثابت نہیں کر سکتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی مقاصد کیلئے آڈیو ویڈیو لیکس کا استعمال پرانی روایت ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ لیکن ان آڈیو ویڈیوز کے تخلیق کار انہیں کمرہ عدالت میں لے جانے سے گھبراتے ہیں کیونکہ وہ انہیں ثابت نہیں کر سکتے۔ وہ صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ان ویڈیوز کی آڑ میں اتنی گرد اڑائیں کی ان کی کرپشن چھپ جائے لیکن کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ چھپ نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آڈیوز ویڈیوز ایک ہی فاؤنڈری سے نکلتی ہیں، ایک ہی کاریگر کے فن پارے ہیں۔ آپ چاہیں تو اسے "اتفاق" بھی کہہ سکتے ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ لوگ حصول اقتدار سے لے کر طول اقتدار تک کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ملک کو سیاسی تھیٹر سمجھتے ہیں جو مفادات کے سکرپٹ پر اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں، سیاسی تھیٹر کا سکرپٹ سمجھنا عوام کیلئے بہت ضروری ہے۔یہ لوگ جہاں مفادات کا ٹکراؤ دیکھتے ہیں، الگ ہو جاتے ہیں اور اداروں اور شخصیات پر حملہ آور ہو کر اپنے مفادات کیلئے انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے پولیو کی طرح ملک سے پولیو زدہ سیاست کا بھی خاتمہ کریں گے۔ حسان خاور نے مقامی ہوٹل میں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کیلئے منعقدہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں ان کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔
کراچی شہر میں مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے،مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق...
کراچی چینی انجینئرزپر حملہ بیرونی سرمایہ کاری روکنے کی گھناؤنی سازش ہے،ہر ادارہ اپنی حد میں رہ کر کام کرے...
راولپنڈی اڈیالہ جیل حکام نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے...
لاہور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کی اپنے حقیقی والد امام ربانی سے ملاقات ہوگئی۔صاحبہ نے...
کراچیاسرائیلی پارلیمان کے ایک پریس بیان کے مطابق،اسرائیلی پارلیمنٹ کی آئین، قانون اور انصاف کمیٹی نے یوتھ...
کراچی یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس مئی کے آخر یا جون میں بڑے آپریشن کی تیاریاں کر...
لاہوررواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی میں...
اسلام آباد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 13نئی چیک پوسٹوںکے قیام اور جدید ویڈیو سسٹم کی تنصیب کے ذریعے...