لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں فضائی آلودگی برقرار

29 نومبر ، 2021

کراچی (جنگ نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی دسویں نمبر پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے تیسرے نمبر پر گوجرانوالہ اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ یا دھند کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسموگ کے پھیلاؤ کے خلاف لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں ہفتے دھواں چھوڑنے والی60 گاڑیاں ضبط کرکے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ملتان میں صوبائی حکومت پچاس فی صد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد نہ کراسکی۔