گیس بحران سنگین، طلبہ بغیر ناشتے اور سرکاری ملازمین بھوکے دفاتر جانے لگے،شہری اور ہوٹل مالکان پریشان

29 نومبر ، 2021

خیرپور (بیورورپورٹ)گیس بحران سنگین، طلبہ بغیرناشتےاور سرکاری ملازمین بھوکےدفاتر جانے لگے ،شہری اورہوٹل مالکان پریشان ، خیرپو ر گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،صبح کو اسکول کے طلبہ بغیر ناشتے کے اسکول جا رہے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین بھی کافی عرصے سے بھوکے د فاتر جانے پر مجبور پر مجبور ہیں دن میں کئی مرتبہ گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے سفید پوش گھریلو صارفین اور ہوٹل مالکان دن بھر کی لوڈشیڈنگ سے پریشان اور مایوس ہیں سول سوسائٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر فرخ بھنبھرو، پروفیسر شاہ محمد لہرانی، میاں غلا م حسین فاتح، علی احمد میمن ایڈوکیٹ، فیاض خمیسانی ایڈووکیٹ، اختیار احمد بھنبھرو ایڈوکیٹ، عبدالوحید بھنبھرو ایڈووکیٹ اور زائر حسین بھنبھرو ایڈووکیٹ نے جنگ سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ گیس کے شدید بحران سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے بتایا کہ گیس صبح کو رات کو دو پہر اور شام کو غیر اعلانیہ چلی جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا وقت تعینات کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرائی جائے ۔و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم طویل عرصے سے مذکورہ علاقے میں رہائش پذیر ہیں تاہم بااثر بلڈر ہمیں جگہ سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے، ہم نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو لیزنگ کے لئے کاغذات بھی دے رکھے ہیں مگر انتظامیہ بھی ہمیں لیزنگ کے آرڈر نہیں دے رہی ہے، اعلی حکام سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر ہمیں انصاف و تحفط فراہم کیا جائے۔