وزارت تعلیم کے زیر اہتمام سمر کورسز کی اختتامی تقریب

10 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) وفاقی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام سیکرٹری معین الدین وانی کی زیر نگرانی گرمیوں کی چھٹیوں میں طلباء و طالبات کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ۔ اختتامی تقریب ماڈل کالج ایف سیون فور میں ہوئی۔ مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو انٹرنیشنل گورننس انسٹیٹیوٹ سلطان تیموری اور ڈائریکٹر ہلینہ اقبال تھے۔ صدارت پرنسپل سعدیہ عزیز نے کی۔ کورسز میں 250 بچوں نے حصہ لیا۔ مقررین نے خطاب میں طلبا کو جدید تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔