سرکاری اراضی پر قائم پٹرول پمپ سر بمہر

10 جولائی ، 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) جھنگی سیداں میں سی ڈی اے اراضی پر قائم پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے نتیجے میں 3 کنال سرکاری اراضی واگزار ہو گئی۔