گاڑی سے منشیات برآمد

10 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے 10کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔کاک پل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔