راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے بھی حالیہ بجٹ کو غریب عوام کا قاتل قرار دے دیتے ہوئے ٹیکسوں کی بھرماربجلی وگیس کے بلوں سمیت مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔ بار کے صدر سید انتظار مہدی نقوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور ایلیٹ کلاس نے سارا وزن غریب عوام پر ڈال دیا ۔ لوگوں کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور ان کے پاس کھانے کو بھی نہیں ہے، اوپر سے آئے روزآئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت سوچے سمجھے بغیر اپنے ملک کی غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسے جا رہی ہے ۔اتنی مہنگائی ہے کہ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور بجلی کے یونٹ کی قیمت 2022 کے ریٹ پر مقرر کی جائے وگرنہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء احتجاجی تحریک چلانے پر غور کریں گے۔
راولپنڈی متولیات مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور(دختران قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سفری پابندی کے خلاف شہری جاوید اکرم کی درخواست متعلقہ حکام کو ہدایات...
راولپنڈی ایپ کے ذریعے جوا کھلانے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان...
راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی...
راولپنڈی ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نےاپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں سکیورٹی ڈویژن کے...
راولپنڈی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈی آئی جی...
راولپنڈی دفتر سول ڈیفنس راولپنڈی میں سول ڈیفنس آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ کی زیرِ صدارت تقریب کا انعقاد کیا...
راولپنڈی پولیس افسر کے ڈرائیور نےساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول کر چار دیواری گرادی اورتشدد کرکےباپ بیٹے کوزخمی...