عمران خان قائد پاکستان ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی

29 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان قائد پاکستان ہیں جن کے جراتمندانہ اقدامات نے ملک کو بدل کر رکھ دیا ، وزیراعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ان کے 500بلین کے ترقیاتی پیکیج سے تعمیر وترقی کا انقلاب آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچنے کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔