کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت14افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے سکندر آباد میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق زخمیوں میں 60سالہ گلاب خان اور 35سالہ مجاہد مرزا شامل ہے جنہیں طبی امداد جارہی ہے،پولیس نے موقع سے دو ہے ملزمان مقصود او ر یوسف کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا جن مزید تفتیش کی جارہی ہے ،سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے محمدی گوٹھ نزد نمرا اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں شناخت 20سالہ روحیل ول بشیر احمد اور 24سالہ احتشام ولد امانت علی کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی مزاحمت بتایا جارہا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے ،سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دورن مزاحمت پر فائرنگ کر کے 36سالہ بلال ولد عبدالکریم کو زخمی کردیا جسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے ۔گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 28سالہ نعمان شبیر کو زخمی کردیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،تیموریہ کے علاقے بفرزون میں ملزمان نے لوٹ مار کے د وران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 45سالہ معراج کو زخمی کردیا جیسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، طلال چوہدری نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں کیابیت المال یاتوشہ...
کولمبوسری لنکا کے وسطی علاقے پولونارووا میں واقع ایک بحالی مرکز میں 2 قیدی گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے...
لکسمبرگیورپی یونین کے وزرائےماحولیات نے کاروں کو 2035ء تک مضر گیسوں سے پاک بنانے پر اتفاق کرلیا،فیصلہ...
ٹوکیو جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اسی دوران شہر میں ہیٹ ویو کا 147سالہ...
اسلام آباد بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب...
کراچی رواں ہفتے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والا نیٹو کا سربراہی اجلاس اس تنظیم کی 73 سالہ تاریخ کے ایک...
اسلام آباد پاکستان میں عالمی یوم پارلیمان اتنی خاموشی سے گزر گیا جیسے جی حدود سود و زباں سے گزر...
لاس اینجلسامریکہ میں 2020-21 کے تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں گزشتہ 20 سالوں میں سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات...