وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے ؛ذیشان جاوید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد

10 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے افسرذیشان جاوید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے، دریں اثناء صوبائی حکومتوں میں تعینات ڈاکٹرز کی وفاقی حکومت کے ہسپتالوں میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کی تفصیلات کے مطابق وومن میڈیکل آفیسر نواز شریف ٹیچنگ ہسپتا ل لاہور ڈاکٹر فرخندہ بِسمل کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر 3سال کیلئے لیڈی میڈیکل آفیسر پاکستان مِنٹ لاہور تعینات کیا گیا جبکہ ای این ٹی کنسلٹنٹ، ٹی ایچ کیو ہاسپٹل، کلر سیداں، راولپنڈی ڈاکٹر زیمل شاہان کو تبدیل کر کے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ای این ٹی سپیشلسٹ نرم اسپتال اسلام آباد تعینات کیا گیا ، مزید برآں پمز اسپتال اسلام آباد میں تعینات محکمہٴ صحت بلوچستان حکومت کی فارمسسٹ راحیلہ غفار کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں 2 سال کا اضافہ کیا گیا جو کہ 9 جنوری 2024 سے شمار ہو گا۔