ڈپلو میٹک اور آ فیشل پا سپورٹ ہولڈرز کیلئے اہم ہدایت

10 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )کابینہ ڈویژن نے ڈپلو میٹک اور آ فیشنل پاسپورٹ رکھنے والے پا کستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متحدہ عرب اما رات کے سفر کیلئے متحدہ عرب اما رات کی حکومت کی ہدایات پر عمل درآ مد یقینی بنائیں۔ تمام وفاقی وزراء ‘ وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز ‘ چاروں صو بوں ‘ گلگت بلتستان اور آ زاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز ‘ وزیر اعظم پا کستان اور وزیر اعظم آ زاد کشمیر کے سیکرٹریز اور وزرائے اعلیٰ کے سیکرٹریز کو لکھے گئے مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ابو ظہبی سے پا کستانی سفارتخانہ کی جانب سے یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان سے آفیشل اور ڈپلو میٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے والے بعض افراد ویزا کی پرسیسنگ کے تقاضے مکمل نہیں کرتے ۔ بیشترافراد ہدایات کے مطابق متحدہ عرب اما رات کے اسلام آ باد میں سفارتخانہ یا قونصل جنرل آفس کراچی سے ویزا پراسیس کرانے کی بجائے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے پراسیس کراتے ہیں۔ مراسلہ کے مطابق متحدہ عرب اما رات کی حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یو اے ای امیگریشن کسی بھی ایسے فرد کو انٹری کی اجازت نہیں دیتا جو بے شک آفیشل یا ڈپلو میٹک پاسپورٹ ہولڈر ہو لیکن اس نے ویزا متحدہ عرب اما رات کے سفارت خانہ یا قونصل جنرل کراچی سے پراسیس نہ کرایا ہو۔ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو نہ صرف یو اے ای میں امیگریشن کا مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ایسا کرنا پا کستان کیلئے بھی شر مندگی سبب بنتا ہے۔