200یونٹ صارفین3ماہ کیلئے ٹیرف میں اضافےسےمستثنٰی ،وفاقی کا بینہ نے منظوری دیدی

10 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی کا بینہ نے فاقی حکومت نےماہانہ200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی منظوری دیدی ہے۔ حکومتی ذ رائع کے مطا بق فیصلہ کے مطابق ماہانہ200یونٹ والےصارفین3ماہ لیےٹیرف میں اضافے سے مستثنٰی ہوں گے۔کابینہ کےفیصلہ میں جولائی تا ستمبر 2024 تک200یونٹ والےصارفین کو ٹیرف میں اضافےسے استثناء دیا گیا ہے۔ماہانہ200 تک کے لیےیکم اکتوبر2024 سےبجلی کےٹیرف میں اضافےکا اطلاق ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیے ہوگا۔کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اضافی ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کے لیے50 ارب روپےوفاقی ترقیاتی بجٹ سے د یے جائیں گے۔ کابینہ کا ریلیف کا فیصلہ اطلاق کیلئے نیپراکو بھجوادیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست پر آج سماعت کی جائے گی۔ اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا۔ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ماہانہ 101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ماہانہ101سے200یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار ر کھاگیا تھا۔ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار ر کھاگیا تھا۔