اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد ) وفاقی ریونیو ڈویژن کے سیکرٹری اور ایف بی آر کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن نمبر 1724-C-1/2024منگل 9جولائی کو جاری کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے 25سینئر عہدیداروں کو موجودہ عہدوں سے ٹرانسفر کر کے نئے مقامات پر نئی پوسٹوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پشاور، اسلام آباد، لاہور، حیدر آباد، راولپنڈی، کراچی، گوادر،ڈی آئی خان، فیصل آباد کے عہدیدار شامل ہیں ، بنیادی سکیل 20کےکلکٹرانفورسمنٹ ضیا الدین شمس کو موجودہ ذمہ داری کے علاوہ کلکٹرانفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کا لک آفٹر کا چارج دے دیا گیا ہے۔ بنیادی سکیل 19کے بیس ایڈیشنل کلکٹروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے جن کے نام یہ ہیں۔ محمد رضا ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس کو سیکرٹری ایف بی آر، عدنان اقبال سواتی سیکرٹری ایف بی آر کو ایڈیشنل کلکٹراپریزمنٹ پشاور، سمیرمستنصر تارڑایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس کو ایڈیشنل کلکٹرایڈجوڈیکیشن لاہور، غلام نبی کمبو ایڈیشنل سیکرٹری انٹیلی جنس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ویلوایشن کراچی، جہاں بہادر سیکرٹری ایف بی آر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کراس بارڈر کرنسی موومنٹ اسلام آباد، شاہد جان ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنسی کو سیکرٹری کسٹمز پالیسی ایف بی آر، واجد علی ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور کو ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور، عطا اللہ شبیر ایڈیشنل ڈائریکٹرکراچی کو ایڈیشنل ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی، محمد نعمان تاشفین ایڈیشنل ڈائریکٹرویلوایشن کو ایڈیشنل ڈائریکٹرانٹیلی جنس حیدر آباد، معین افضل علی ایڈیشنل ڈائریکٹرگوادر کو ایڈیشنل ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ کراچی، واجد زمان کو ایڈیشنل کلکٹر اسلام آباد ایئرپورٹ، مس عمارہ درانی ایڈیشنل ڈائریکٹرلاہور کو ایڈیشنل کلکٹراپریزمنٹ کراچی، عاصم رحمان ایڈیشنل ڈائریکٹرکسٹمز اکیڈمی کو ایڈیشنل ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد، شوکت حیات ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز اکیڈمی کراچی کو ایڈیشنل کلکٹرایڈجیوریکیشن فیصل آباد، محمد رضوان ایڈیشنل کلکٹرپشاور کو ایڈیشنل ڈائریکٹرانٹیلی جنس لاہور، ریحان اکرم ڈائریکٹر کو ایڈیشنل ڈائریکٹرکسٹمز اکیڈمی اسلام آباد، عمر بن ظفر چٹھہ ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور کو سیکرٹری لیگل کسٹمز ایف بی آر، مس علیمہ قاسم ایڈیشنل کلکٹرڈی آئی خان کو ڈائریکٹر سٹرٹیجک ایکسپورٹس وزارت خارجہ اسلام آباد، توصیف ایمان سیکرٹری ایف بی آر کو ایڈیشنل ڈائریکٹرانٹیلی جنس کراچی، اسفندیار خان ایڈیشنل ڈائریکٹرکو سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد، مس مریم مہدی راجہ ایڈیشنل کلکٹرفیصل آباد کو ایڈیشنل ڈائریکٹرانٹیلی جنس راولپنڈی، علی اعجاز ایڈیشنل کلکٹر لاہور کو ایڈیشنل ڈائریکٹرانٹیلی جنس اسلام آباد، انعام اللہ ایڈیشنل ڈائریکٹرکراچی کو ایڈیشنل کلکٹرانفورسمنٹ ڈی آئی خان، ثاقب الرحمٰن ڈپٹی کلکٹرکراچی کو ایڈیشنل کلکٹراپریزمنٹ لاہور لگانے کا نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بنگلہ دیش کے 54ویں یومِ آزادی اور یومِ قومی جشن کے موقع پر سرینا...
کراچی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ پہلگام...
اسلام آباد ’’نوشتۂ دیوار اُن کیلئے ہوتا ہے جو اسے پڑھنا چاہتے ہیں۔‘‘ جمعرات کو رات دیر سے سوشل میڈیا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئر مین پا کستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے در میان ہونے والی...
اقوام متحدہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اعلامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گیا،...
اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں کو نشانہ بنانے والے مہلک فائرنگ کے حملے کے بعد پاکستان اور...
کراچی ایران نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پہلے 24 گھنٹے میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو اضافی سفر کی وجہ سے شدید...