راولپنڈی،آٹاڈیلرز،نانی بائی،کریانہ سٹورز اور فلورملز ایسوسی ایشنزکا آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

10 جولائی ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی) آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن ،پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے آٹا اور فلور ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ،قیمت میں اضافہ کے خلاف آج 10 جولائی سے راولپنڈی ڈویژن میں غیر معینہ مدت کی مکمل ہڑتال کرتے آٹا میدہ فائن آٹا کی سپلائی مکمل بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان تینوں ایسوسی ایشن کے صدور سیکرٹری کے گزشتہ روز ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن صدر ظہور بھٹی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن صدر سلیم پرویز بٹ اور نان بائی ایسوسی ایشن صدر شفیق قریشی نے کہا ہے کے آٹا کی سپلائی مکمل بند ہوگی جب تک تمام ٹیکس واپس نہیں ہوں گے ۔ہڑتال جاری رہے گی ہڑتال سے راولپنڈی اسلام آباد میں کل سے آٹا کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے آٹا ڈیلرز نے فلور ملز سے آٹا اٹھانا مکمل بند کر دیا ہے۔ آٹا ڈیلرز قائدین نزاکت شاہ،خلیل عباسی،شیخ فیصل،فرخ عزیز، فیصل بٹ،ملک شہزاد ،منیر عباسی ،ملک سرفراز اور حاجی پرویز نے اعلان کرتے ہوئے اٹک چکوال جہلم تحصیل مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلر سیداں گوجر خان اور ٹیکسلا کو بھی آٹا کی سپلائی مکمل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کی کال سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شہریوں نے آٹا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔