کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاق ہائے مدارس نے فیصلہ کیا ہے کہ ’’اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان ‘‘کو ملک گیر سطح پر منظّم کیا جائے گا، دسمبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی تنظیمیں مکمل کی جائیں گی اور اس کے بعد ڈویژنل سطح پر تنظیماتِ مدارس کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ دینی مدارس وجامعات کی حُرِّیتِ فکر وعمل، خود مختاری اور خود داری کا برقرار رہنا ملک میں دینی اَقدار کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اسے ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا، خواہ حالات کتنے ہی ناسازگار ہوں۔ یہ فیصلہ اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کے جامعہ دارالعلوم کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس تنظیم کے صدر مولانامفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں ہوا، جس میں مولانا مفتی منیب الرحمٰن، مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا یٰسین ظف، مولانا عبدالمالک ،حافظ سیدریاض حسین نجفی ، مولانا عبید اللہ خالد ،صاحبزادہ عبدالمصطفٰی ہزاروی ، مولانا محمد سلفی، ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمٰن ،سید مرید حسین نقوی ، علامہ صاحبزادہ محمد ریحان امجد نعمانی، مولانا ضیاء الرحمٰن ، مولانا عبدالوحید ،مولانا محمد افضل حیدری ، مولانا شبیر حسن میثمی اور مولانا فیاض حسین نقوی صاحب مرکزی رکن کابینہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے شرکت کی۔
کراچی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، طلال چوہدری نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں کیابیت المال یاتوشہ...
کولمبوسری لنکا کے وسطی علاقے پولونارووا میں واقع ایک بحالی مرکز میں 2 قیدی گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے...
لکسمبرگیورپی یونین کے وزرائےماحولیات نے کاروں کو 2035ء تک مضر گیسوں سے پاک بنانے پر اتفاق کرلیا،فیصلہ...
ٹوکیو جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اسی دوران شہر میں ہیٹ ویو کا 147سالہ...
اسلام آباد بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب...
کراچی رواں ہفتے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والا نیٹو کا سربراہی اجلاس اس تنظیم کی 73 سالہ تاریخ کے ایک...
اسلام آباد پاکستان میں عالمی یوم پارلیمان اتنی خاموشی سے گزر گیا جیسے جی حدود سود و زباں سے گزر...
لاس اینجلسامریکہ میں 2020-21 کے تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں گزشتہ 20 سالوں میں سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات...