جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد شہر کے دستگیر کالونی محلے سے تعلق رکھنے والے محمد مفید پٹھان نے 41سال قبل 1980ء میں پاکستان سے ہندوستان جاکر اتر پردیش ریاست کے علاقے دہلی کے ضلع فرخ آباد کی تحصیل قائم گنج سے تعلق رکھنے والی اپنی کزن سے شادی کی،نکاح اور رخصتی کے بعد وہ اپنی دلہن کو لیکر پاکستان پہنچا لیکن ان کے ولیمے کی دعوت اس وقت نہیں ہوسکی تھی، گذشتہ روز شادی کے 41سال بعد محمد مفید پٹھان کی دعوت ولیمہ کی تقریب جیکب آباد کے دستگیر کالونی محلےمیں کی گئی جس میں ان کے چار بیٹوں، چار بیٹیوں سمیت ان کے پوتوں، پوتیوں اور نواسیوں سمیت بڑی تعداد میں کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت دیگر علاقوں سے عزیز واقارب و اہل محلہ نے شرکت کی۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں519کنال اراضی پر اپنی...
کراچی نیپرا نے کے الیکٹرک کے7سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دیدیا جس کے مطابق کے الیکٹرک بجلی ترسیل اور...
اسلام آبادعدلیہ میں مبینہ مداخلت پربلوچستان کی وکلاء تنظیمیں بھی سپریم کورٹ پہنچ گئیں ،اقدام غیر قانونی...
گھوٹکیگھوٹکی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، ڈاکوؤں نے ساتھی کا بدلہ لینے کیلئےتھانہ آندل...
کراچیوزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں حفاظتی ٹیکوں کی شرح بڑھ کر69فیصد...