کوئٹہ(امین اللہ فطرت)پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہاہے کہ تمام سیاسی کارکنوں و بے گناہ گرفتار پشتونوں کو رہا کیا جائے، ظلم کا سلسلہ بندکرکے لاپتہ افراد کو منظرعام لایا جائے ہمیں جان بوجھ کرغلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، سندھ حکومت کی جانب علی وزیر کیس میں تاخیر کی گئی ،سندھ حکومت علی وزیر کے کیس میں کسی کی مدد گار نہ بنے،12دسمبر کو ٹانک اور کراچی میں جلسوں کے بعد ملک بھر میں لانگ مارچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کیلئے جلسہ سے خطاب میں کیا۔ جلسہ سے اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی،پی ٹی ایم کے رہنماوں نورباچا،ملک عبدالمجید کاکڑ،نوراللہ ترین،اے این پی کےمرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر، پشتونخوامیپ کےخوشحال خان کاکڑ، پی ٹی ایم کے زبیر شاہ آغا،ملابہرام و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ، طاہرہزارہ، نیشنل پارٹی کے نیاز بلوچ سمیت خواتین نے بھی شرکت کی۔ جلسہ سےمنظورپشتون نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں آج بھی لاپتہ ہیں ان کے گھر والوں اور بچوں پر کیا حالت گزررہی ہے ان لاپتہ افراد کا دکھ درد ان کے گھروالے ہی بہترجان سکتے ہیں۔
کراچی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، طلال چوہدری نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں کیابیت المال یاتوشہ...
کولمبوسری لنکا کے وسطی علاقے پولونارووا میں واقع ایک بحالی مرکز میں 2 قیدی گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے...
لکسمبرگیورپی یونین کے وزرائےماحولیات نے کاروں کو 2035ء تک مضر گیسوں سے پاک بنانے پر اتفاق کرلیا،فیصلہ...
ٹوکیو جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اسی دوران شہر میں ہیٹ ویو کا 147سالہ...
اسلام آباد بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب...
کراچی رواں ہفتے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والا نیٹو کا سربراہی اجلاس اس تنظیم کی 73 سالہ تاریخ کے ایک...
اسلام آباد پاکستان میں عالمی یوم پارلیمان اتنی خاموشی سے گزر گیا جیسے جی حدود سود و زباں سے گزر...
لاس اینجلسامریکہ میں 2020-21 کے تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں گزشتہ 20 سالوں میں سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات...