پشاور (جنگ نیوز) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے میران شاہ کا دورہ کیا، میرانشاہ میں اتمانزئی مشران کے ساتھ گرینڈ جرگہ، اتمانزئی مشران کے ساتھ ساتھ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ڈی پی او عقیق حسین نے بھی جرگہ میں شرکت کی۔ اتمانزئی مشران نے افغانستان سے متاثرین کی واپسی، دوطرفہ تجارت بڑھانے، انڈسٹریز بنانے، مسمار شدہ بازاروں کے معاوضوں کی ادائیگی، یونیورسٹی اور کیڈٹ و میڈیکل کالجز کے قیام جیسے مطالبات کئے۔ کور کمانڈر پشاور نے اتمانزئی مشران کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کہ علاقے میں امن و امان کا قیام، ترقی اور خوشحالی فوج اور حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ کور کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں، تجارت اور تعلیم کو فروغ دیکر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب شروع ہوگا۔ انہوں نے مشران پر نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کی طرف راغب کرنے پر زور دیا۔
کراچی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، طلال چوہدری نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں کیابیت المال یاتوشہ...
کولمبوسری لنکا کے وسطی علاقے پولونارووا میں واقع ایک بحالی مرکز میں 2 قیدی گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے...
لکسمبرگیورپی یونین کے وزرائےماحولیات نے کاروں کو 2035ء تک مضر گیسوں سے پاک بنانے پر اتفاق کرلیا،فیصلہ...
ٹوکیو جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اسی دوران شہر میں ہیٹ ویو کا 147سالہ...
اسلام آباد بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب...
کراچی رواں ہفتے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والا نیٹو کا سربراہی اجلاس اس تنظیم کی 73 سالہ تاریخ کے ایک...
اسلام آباد پاکستان میں عالمی یوم پارلیمان اتنی خاموشی سے گزر گیا جیسے جی حدود سود و زباں سے گزر...
لاس اینجلسامریکہ میں 2020-21 کے تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں گزشتہ 20 سالوں میں سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات...