اسلا م آباد(جنگ نیوز/ایجنسیاں)پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق اورسچ کی فتح قرار دیدیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا‘سلمان اکرم راجا کے مطابق فیصلے سے آئین کی فتح ہوئی ‘شبلی فرازبولے کہ فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہواجبکہ عمرایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کےچاروں ارکان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کروڑوں عوام کےلیے اورجمہوری قوتوں کےلیے آج خوشی کا دن ہے‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا،آئین میں اپنی مرضی کی ترمیم کا راستہ روک دیا گیا ہے‘جس کا جو حق ہے اسے ملنا چاہیے۔ شبلی فراز نے فیصلے پر کہا کہ عدالتوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا آج بہت بڑا دن ہے، طاقتور اور جابر ہمارا حق چھین کر مال غنیمت سمجھ کر سیٹیں دوسروں میں بانٹنا چاہتے تھے‘آج کے فیصلے سے آئین کا حلیہ بگاڑنے کےا رادے پرعمل کرنےکاراستہ روک دیاگیا۔آج آئین کی فتح ہوئی ہے،یہ بہت بڑا دن ہے۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...