اسلام آباد (مہتاب حیدر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فکسڈ ریٹیلرز اسکیم کا دائرہ 42 شہروں تک پھیلائے گی اوردکانوں کی قیمت کی بنیاد پر ان پر 100 روپے ماہانہ سے 10ہزار روپے ماہانہ تک ٹیکس لگایا جائےگا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایف بی آر نے 50 ارب روپے پرچون فروشوں سے رواں مالی سال میں اکٹھا کرناہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف آج ایف بی آر کے دفتر کا دورہ کریں گے جہاں انہیں ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کےلیے اینڈٹو اینڈ کنیکٹویٹی کےلیے آگے کا راستہ تلاش کیاجائےگا۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف بی آر نے تمام 42شہروں کے جائز ویلیوایشن ریٹس کے حوالے سے اپنا تفصیلی کام پرچون فرشوں کے نمائندوں سے شیئر کیا ہے اور کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 120000روپے سالانہ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے اور اس کا انحصار ملک بھر میں دکان کی قیمت پر ہوگا۔ ایک فیصلی ورکنگ اس ھوالے سے ایف بی آر نے تیار کی ہے اور چیئر مین ایف بی آر کا اس پر ایک سخت موقف ہے کہ پرچون فروشوں کو قومی خزانے میں حصہ ڈالنا پڑے گا۔ ایف بی آر نے تاحال یہ نوٹیفائی نہیں کیا کہ تاجر دست اسکیم کا دائرہ 6 سے 42 شہروں تک بڑھایاجارہا ہے لیکن اس نے نئی شرحوں کے بارے میں پرچون فروشوں کے نمائندوں کو آگاہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...