2092 میں پاکستان کی آبادی 40 کروڑ سے زیادہ ہو جائے گی،اقوام متحدہ

13 جولائی ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے ایک اہم رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان جس کی موجودہ آبادی24 کروڑ50 لاکھ سے زیادہ ہے، کو ان ممالک کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کی آبادی 2054 تک بڑھنے کا امکان ہے اور یہ تعداد ممکنہ طور پر صدی کے دوسرے نصف یا بعد میں عروج پر پہنچ جائے گی۔بھارت، انڈونیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور امریکا سمیت ممالک میں بھی 2054 تک آبادی میں اضافہ متوقع ہے اور ممکنہ طور پر صدی کے دوسرے نصف یا بعد میں عروج پر پہنچ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے کہا کہ خواتین کی جنسی اور تولیدی صحت اور تولیدی حقوق پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں،خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں قبل از وقت حمل ایک چیلنج ہے۔ڈبلیو پی پی کے اعداد و شمار کے مطابق نوجوانوں، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری اور ان ممالک میں پہلے بچے کی پیدائش اور شادی کی عمر میں اضافہ ،خواتین کی صحت، تعلیمی حصول اور لیبر فورس میں شرکت کے لیے مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔