کراچی (رفیق مانگٹ ) بھارتی وزیر اعظم مودی کے ’’بالک بدھی‘‘ کہنے کے بعد راہول گاندھی نے مودی کے خلاف ’’بیل بدھی‘‘ سوشل میڈیا مہم چھیڑ دی۔ انڈین میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ میں مودی کی طرف سے راہول گاندھی کو’’بالک بدھی‘‘(بچوں جیسا دماغchildlike behavior) کہنے کے بعد مودی پر شدید تنقید کی ۔راہول نے سوشل میڈیا مہم میں مودی کو ’بیل بدھی‘ (کمزور یا سرپھرا) کہہ کر طنز یہ میمز اور پوسٹس شیئر کیں۔ کانگریس نے ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی کیا تم جانتے ہو کہ ’’بیل بدھی کون ہے؟ وہ جو بکواس کرتا ہے‘‘۔ یاد رہے کہ ٹائمز ناؤ نے ہندی لفظ بیل بدھی کو bull headed کہہ کر ترجمہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی اور راہول گاندھی کے درمیان آج کل گرما گرم بحث جاری ہے ۔مودی نے اپنی تقریر میں راہول گاندھی کو بار بار ’’بالک بدھی‘‘ کہہ کر تنقید کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بچگانہ رویے اور ڈرامے کے طور پر دیکھا۔ مودی نے کانگریس پر راہول گاندھی کی خواہشات کے مطابق چلنے کا الزام لگایا اور حکومت کی طرف سے انہیں نشانہ بنائے جانے کےدعووں کا مذاق اڑایا۔ مودی نے راہول کے کاموں کا موازنہ غلطی تسلیم کیے بغیر ہمدردی کے لیے رونے والے بچے سے کیا۔ کہا ایک قصہ سناتا ہوں ’’ایک بچہ اسکول سے آیا اور زور زور سے رونے لگا،اس کی ماں بھی ڈر گئی کہ کیا ہوگیا، اس نے کہا ماں آج مجھے اسکول میں مار ا گیا،ماں نے پوچھا بات کیا تھی، لیکن وہ بتا نہیں رہا تھا یہی کہہ رہا تھا مجھے مارا ،مجھے مارا۔بچہ یہ نہیں بتا رہا تھا کہ اس نے اسکول میں کسی بچے کو گالی دی تھی، کسی کی کتابیں پھاڑ دی تھی، ٹیچو کو چور کہا۔مودی نے کہاہم نے کل لوک سبھا میں یہی بچگانہ حرکت دیکھی ہے‘‘۔ کانگریس کا پوراماحولیاتی نظام ان دنوں ایک بچے کو خوش کرنے میں مصروف ہے (بچے کا من بہلانے کا کام چل رہا ہے)‘‘۔ مودی نے ایک ایسے بچے کی کہانی سنائی جو اپنی غلطیوں کو ظاہر کیے بغیر ہمدردی حاصل کرنے کے لیے رو رہا تھا۔ مودی نے کہا،ایوان نے ’’بالک بدھی‘‘ والے شخص کا رونا دیکھا۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...