شپنگ سیکٹر کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس

13 جولائی ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے چیئرمین سید سیدین رضا زیدی کی سربراہی میں وزیر اعظم کے شپنگ سیکٹر کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے حالیہ فیصلے کی تعمیل کے حوالے سے جمعہ کو کے پی ٹی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تبادلہ خیال اور فیصلے عمل میں لائے گئے اور کاروباری کے مطالبے پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 20 جولائی 2024 سے تمام شپنگ کمپنیاں تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیلیوری آرڈرز (ڈی اوز) کے اجراء کے لیے ایک ماہ کی مدت تک ہفتے کے روز بھی آپریشنل رہیں گی۔