جاپان، خفیہ معلومات کا اسکینڈل، 200اہلکاروں کو سزائیں، نیول چیف بھی تبدیل

13 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان میں خفیہ معلومات سے متعلق اسکینڈل اور زائد تنخواہ کا دعویٰ کرنے کے الزام میں 200سے زائد اہلکاروں کو سزائیں، بحریہ کے سربراہ کو بھی تبدیل کر دیاگیا، ان اسکینڈلز میں خفیہ معلومات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنا اور اضافی تنخواہ کا دعویٰ شامل ہے، جاپانی وزیر دفاع کے مطابق خفیہ معلومات میں جنگی جہازوں کی نقل وحرکت کے بارے میں معلومات بھی شامل تھیں۔ حالیہ برسوں میں جاپانی دفاعی اسٹیبلشمنٹ میں بدعنوانی کا سلسلہ سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سامنے آیا ہے اور اس نے چین اور شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسکی فوج کو تقویت دینے کے لیے ٹوکیو کی کوششوں پر منفی اثر ڈالا ہے۔ وزیر دفاع منورو کیہارا نے کہا کہ ان مسائل نے عوامی اعتماد کو دھوکہ دیا ہے اور ناقابل قبول ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنے کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ واپس کر دیں گے۔