قیمت میں اضافہ،جان بچانے والی ادویات غریب مریضوں کی پہنچ سے باہر

14 جولائی ، 2024

لاہور (محمد صابر اعوان ) لاہور سمیت ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے جان بچانے والی ادویات غریب مریضوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں ،بیشتر ادویات کی قیمتوںمیں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فارما مارکیٹ میں سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ایک سروے کے مطابق انکھوں میں درد اور الرجی کی دواآئی ڈراپس Xecomb کی قیمت 87 روپے سے بڑھ کر 380 روپے ہو چکی ہے اس دوا میں 337 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جسم (ادویات/پہنچ سے باہرمیں خون کی کمی دور کرنے کے لیے دوائی ٹرائی ہیمک ٹیبلٹ کی قیمت 389 سےبڑھ کر اب 545 هو گئی اس کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسم میں درد کی دوا وینٹو جینو کی قیمت 112 سے بڑھ کر 200 روپے ، شوگر کے مرض میں استعمال ہونے والی دوا سٹاک گلو 100 ایم جی کی قیمت 698 روپے ہو گئی ہے جس میں 767 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسم میں سوجن اور درد کے لیے استعمال ہونے والی دوا Chymoral Forte کی قیمت 264 روپے سے بڑھ کر 320 روپے ہوگئی ہے اور یہ اضافہ 21 فیصد ہےہ، شوگر ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی دوا Piozer 15mg ٹیبلٹ کی قیمت 270 روپے سے بڑھ کر 360 روپے ،جسم میں درد ڈپریشن اور الٹیاں انے اور نفسیاتی مسائل کی دوا کی Pentoxol M 0.5 کی قیمت 720 روپے سے بڑھ کر 1975 روپے کر دی گئی ہے۔