اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ملک بھر میں آٹے کی قلت، شہریوں نے چاول کی خریداری شروع کر دی ، فلور ملز انڈسٹری کی ملک گیر ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ ملک بھر میں آٹے کی ہیجانی خریداری ہونے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت‘ راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے دوسرے حصوں میں آٹے کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ راولپنڈی کے علاقہ پنڈوڑہ میں کسی دکان پر آٹا دستیاب نہیں ہے‘ اسی طرح بوستان خان روڈ‘ شمس آباد‘ چکلالہ سکیم تھری اور دوسرے گلی محلوں علاقوں میں نوے فیصد دکانوں پر آٹا ختم ہو چکا ہے اور لوگوں نے اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کیلئے چاول خریدنا شروع کر دیئے ہیں حالانکہ وہ آٹے سے بہت مہنگے ہیں۔ پاکستان میں گندم کا آٹا بنیادی خوراک ہے جبکہ انڈیا بنگلہ دیش میں چاول سٹیپل فوڈ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ 13جولائی 2024ء کو پراونشل ریزرو سنٹر ٹو اسلام آباد کی گندم کے آٹے کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ٹیم نے لاہور سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کو پنڈوڑہ راولپنڈی کے بارے میں یہ رپورٹ دی ہے کہ وہاں کے نرالا سپر سٹور‘ بلے دی ہٹی‘ علی جنرل سٹور‘ العمران کریانہ اور رحمانیہ سپر سٹور پر دس کلو‘ بیس کلو آٹے کے تھیلے بالکل دستیاب نہیں ہیں البتہ بوستان خان روڈ کی کچھ دکانوں شاہ اینڈ سنز سپر سٹور میں 10کلو گرام کا آٹا تھیلا نو سو روپے میں جبکہ شاہ میر ٹریڈرز پر 20کلو آٹا تھیلا اٹھارہ سو روپے میں‘ مصری خان ٹریڈرز پر دس کلو آٹا تھیلا نو سو روپے‘ اسحاق سٹور پر دس کلو آٹا تھیلا نو سو روپے اور بیس کلو آٹا تھیلا نو سو روپے میں ہفتہ کو فروخت ہوا۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...