کراچی (جنگ نیوز)سپریم کورٹ کےمخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلے پر پی ٹی آئی کے جشن کو جائز قرار دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ بار کے سابق صدر نے سوال اٹھایا ہے کہ میں جاننا چاہتاہوں کہ پی ٹی آئی کے دوست اب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو کیسے دیکھتے ہیں اور اپنی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے بینچ بنانے کے تفویض کردہ حق کیلیے اپنی حمایت کو وہ کیسے دیکھتے ہیں۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو برقراررکھنا قاضی فائز عیسیٰ کی عدالت کی بڑی وراثتوں میں سے ایک ہے باوجود اس کے کہ اسی کی وجہ سے وہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں اقلیت بن گئے۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ کسی بڑے آئینی مقدمے میں جب کوئی چیف جسٹس اس سے پہلے اقلیت میں گیا وہ جج ناصرالملک کا 21 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مقدمہ تھا۔ بعد چیف جسٹس آف پاکستان بالخصوص ثاقب نثار اور بندیال تو ہم خیال بینچ تشکیل دیتے رہے تاکہ وہ کبھی اقلیت نہ بن سکیں۔ساختیاتی اصلاحات کسی سیاسی ضرورت پر قربان نہیں ہونی چاہئیں۔ اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں اسی صارف نے مزید لکھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بینچ بنانے اور مقدمات فکس کرنے کا اختیار میں غلطہ دینا ایک خراب خیال تھا اور اب چیف جسٹس آف پاکستان سے قطع نظر میں اس پر حیران ہوتا ہوں کہ اقتدار میں موجود لوگ اور ان کے حامی کیوں کبھی اس کے بارے میں نہیں سوچتے‘‘۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...