ممبئی (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، کئی ماہ سے جاری شادی کی تقریبات پر 25 سو کروڑ بھارتی روپے (83ارب 9کروڑ پاکستانی روپے ) کی لاگت آئی ، جیو ورلڈ کنونشن سینٹرمیں ہفتے کی رات جاری تقریب میں نریندر مودی سمیت کئی نامور ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی، مودی نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی، پرستاروں نے جلوے بکھیرے، ایک تقریب میں مادھوری ڈکشٹ کا چولی گانے پر رقص،جبکہ بارات پہنچنے پردولہے کی والدہ نیتا امبانی سمیت متعدد شخصیات کی پاکستانی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ۔گزشتہ روز تقریب میں بالی ووڈ کے سپرا سٹار امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، اور عامر خان کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، دیپیکا پڈوکون، جھانوی کپور، اننیا پانڈے جیسے اداکار بھی گزشتہ روزجلوہ گرہوئے۔ارب پتی ٹائیکون مکیش امبانی کا سب سے چھوٹا بیٹا 29 سالہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ،رادھیکامرچنٹ معروف دوا ساز مغلوں کی بیٹی ہیں۔شادی سے کئی ماہ سے جاری تقریبات نےشادی پر اسراف میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے،اس شادی پر 25 سو کروڑ بھارتی روپے (پر83ارب 9کروڑ پاکستانی روپے) کی لاگت آئی ہے۔رادھیکا مرچنٹ نے گزشتہ شب اپنی شادی کی مرکزی تقریب کے لیےامبانی خواتین کی روایت کی پیروی کرتے ہوئے ڈیزائنر جوڑی ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کاسرخ اور کریم رنگ کا تیار کردہ لباس پہنا۔رادھیکا مرچنٹ کے لباس میں ہاتھی دانت کے رنگ کا زردوزی کٹ کا کام تھا۔رادھیکا مرچنٹ نے زیورات میں ایک بڑے ہیرے اور زمرد کا ہار، ایک چوکر، بالیاں اور ایک مانگ ٹیکا پہنا ہوا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا کی جانب سے پہنا گیا زیور پہلے اُن کی نانی، پھر والدہ اور بعد ازاں اُن کی بہن کی جانب سے اپنی شادی پر پہنا گیا تھا۔کلب ون ایئر کے سی ای او راجن مہرا نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں مہمانوں کو لے جانے کے لیے 100 سے زیادہ پرائیویٹ جیٹ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی اب تک کی سب سے مہنگی بھارتی شادیوں میں سے ایک ہے۔صرف جسٹن بیبر نے 83 کروڑ روپے وصول کیے، جو ریحانہ کے تقریباً 41 کروڑ معاوضے سے دوگنا ہے۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہونے والی شادی میں جہاں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے، وہیں ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے اپنی فلم ’کھل نائک‘ کے مشہور زمانہ گانے ’چولی کے پیچھے‘ پر رقص کرکے محفل میں جان ڈال دی۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...