پولیس سروس کی دو خواتین افسر اقوام متحدہ کے مشن کیلئے منتخب

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پولیس سروس آف پا کستان کی دو خواتین پولیس افسروں کا اقوام متحدہ کے مشن کیلئے انتخاب کیا گیا ہےاور وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے در خواست کی ہے کہ ان افسروںکی اقوام متحدہ کے مشن میںتعیناتی کیلئے این او سی جاری کیا جا ئے۔ وزارت داخلہ نے سیکر ڑی اسٹیبلشمنٹڈویژن کو ایک خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ کے ملٹری اینڈپولیس ایڈوائزر کی ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ پولیس افسر مس فر یال فرید اور مس رفعت حیدر بخاری کی اقوام متحدہ کے وسطی افریقہ کے ہمہ جہت مربوط استحکام مشن کی تعیناتی کیلئے این او سی جاری کیا جا ئے۔