ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد (آن لائن) ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا‘حکومت کو اداروں کے ڈائریکٹرز اور بورڈ کے ارکان تبدیل کرنے کا اختیار مل جائے گا ۔سینیٹ اور قومی اسمبلی اس بل کی منظوری دے چکے ہیں ۔صدر آصف زرداری کی طرف سے جلد بل کی توثیق کا امکان ہے۔صدر کے دستخطوں سے بل قانون بن جائے گا اور فوری نافذ العمل ہوگا ۔اس قانون کے بعد حکومت کو بجلی تقیسم کار کمپنیوں سمیت مختلف اداروں کے ڈائریکٹرز اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین کو تبدیل کرنے کا اختیار مل جائے گا۔