بھارت میں یوم قتل آئین منانے کا اعلان

14 جولائی ، 2024

نئی دہلی،اسلام آباد (اے ایف پی،محمد صالح ظافر) بھارت آئندہ سال سے سالانہ یوم قتل آئین منانے کا اعلان کردیا ہے، یہ دن وزیر اعظم نریندر مودی کے اہم سیاسی حریف خاندان سے منسلک ایک تاریک تاریخی باب کی یاد میں منایا جائے گا۔ 25 جون، 2025 کو ایمرجنسی کے نفاذکو 50 سال ہوجائیں گے، اس روز اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ایک عدالتی فیصلے کے ردعمل میں آئین کو معطل کر دیا تھا۔