190ملین پائونڈ ریفرنس،سابق وزیرزبیدہ جلال،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان قلمبند

14 جولائی ، 2024

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی لیگل ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا بھی پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان عدالت میں پیش ہوئے، زبیدہ جلال اوراعظم خان کا بیان قلمبند کیاگیا۔