نوازشریف نے وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ انتخابی نتائج پر نہیں کیا ،عرفان صدیقی

14 جولائی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف کا وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ صرف اُن ہی کا ہے اور یہ فیصلہ انتخابی نتائج کو دیکھتے ہوئے نہیں کیا ،نوازشریف غائب نہیں ہیں۔ پاکستان پر ان کی پارٹی کی حکومت ہے اور سب سے بڑے صوبے پر بھی نوازشریف کی حکومت ہے۔