وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کیلئے ایڈیشنل سیکرٹریوں نے کوائف جمع کرا دیئے

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کیلئے ایڈیشنل سیکرٹریوں نے کوائف جمع کرا دیئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بنیادی سکیل 21 میں ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹم سروس کے تمام عہدیداروں کو سرکلر نمبر 1(1)ERM/2022/E-DOX No.126557 مجریہ 12 جولائی 2024 کے ذریعے 30 جون 2023 تک کی اپنی پرفارمنس اویلوایشن رپورٹس (PER) اور اثاثہ جات کے ڈیکلریشن جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اس پر بنیادی سکیل نمبر21 کے ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹم سروس کے سینئر عہدیداروں نے اپنے کیس سیکرٹری ریونیو ڈویژن چیئرمین ایف بی آر کے سپیشل اسسٹنٹ ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز/ کسٹم آپریشنز ایف بی آر ممبر ایڈمن ایچ آر ایف بی آر اور سیکرٹری آٹو میشن کو ویب پر لگانے کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔