وفاقی اور صو بائی بیور وکریسی میں تقرر و تبادلے ؛ نوٹیفکیشن جاری

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیور وکریسی میںتقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، کے پی ریجن تعینات کیا گیا ۔ان کی تقرری ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے کی گئی ۔اِن لینڈ ریونیو سروس، کےگریڈ 17 کے افسر سید مجاہد حسین شاہ کی خدمات تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔سینئر نرس محکمہ صحت سندھ شبنم خان کو تبدیل کرکے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بطور ہیڈ نرس تعینات کیاگیا ہے۔ محکمہٴ پرائمری صحت پنجاب کی وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ثوبیہ جبین کو تبدیل کر کے دو سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر محکمہ صحت سندھ میںتعینات کیا گیا ۔