جنگ کا اعزاز، توشہ خانہ کیس میں عمران کی پھر گرفتاری کی خبر ایک ماہ پہلے دی

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز ) روزنامہ جنگ اور دی نیوز یہ خبر ایک ماہ قبل دے چکے ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما سابق وزیراعظم عمران خان کی آئندہ گرفتاری تو شہ خانہ کیس میں ہوگی ۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشری ٰبی بی کو ایک نئے تو شہ خانہ کیس میں گرفتار کر لیا ہے ۔دی نیوز انٹر نیشنل کے ایڈ یٹر انو سٹی گیشن انصار عباسی نے ان 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا۔