آئی ایم ایف کا ہماری کیپٹل مارکیٹ میں کلیدی کردار ہے،علی پرویز

14 جولائی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کا ہماری کیپٹل مارکیٹ میں کلیدی کردار ہے، ہر آمدنی پر ٹیکس لگنا چاہیے اسی طرح تنخواہ دار طبقہ اور غریب پر بوجھ کم کرسکتے ہیں،پانچ ملین لوگوں کے ٹیکس نیٹ میں آجانے سے تین چار سو ارب روپے کا اثر پڑے گا،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری نے کہا کہ عدت کیس کو شرمناک اور بیہودہ کہنا سراسر زیادتی ہے یہ سوشل میڈیا کا پیدا کردہ پروپیگنڈا ہے۔