وزیر اعظم کی دانشمندی،ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنیکا عندیہ،فلور ملز ہڑتال 10روز کیلئے موخر

14 جولائی ، 2024

لاہور(جنگ نیوز،اپنے نامہ نگار سے، نمائندگان جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی دانشمندانہ حکمت عملی سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال 22جولائی تک موخر کرا دی۔ ہفتہ 13جولائی کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے باہمی صلاح مشورے سے فلور ملز انڈسٹری کے آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے ایشو کو افہام و تفہیم سے حل کرانے کیلئے چار رکنی ٹیم مقرر کر دی۔