فلور ملز کھلوائیں بصورت دیگر وہاں پڑے سٹاک کو قبضے میں لے لیں ،چیف سیکریٹری پنجاب

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیف سیکرٹری پنجاب نے ہفتے کو صوبے بھر کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو وڈیو لنک پر ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے ضلع اور ڈویژن کے فلور ملز مالکان کو فوری ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ کریں۔ اگر وہ ہڑتال ختم نہیں کرتے تو ڈویژنل کمشنر اور ضلعی ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع اور ڈویژن کی فلور ملوں کا کنٹرول سنبھال لیں اور اُنکے گوداموں سے آٹے اور گندم کا سارا سٹاک بحق سرکار ضبط کر لیں۔