ملک بھر میں آٹے کی قلت، شہریوں نے چاول کی خریداری شروع کر دی

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ملک بھر میں آٹے کی قلت، شہریوں نے چاول کی خریداری شروع کر دی ، فلور ملز انڈسٹری کی ملک گیر ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ ملک بھر میں آٹے کی ہیجانی خریداری ہونے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت‘ راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے دوسرے حصوں میں آٹے کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہے۔