میٹا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے پابندیاں ہٹا دیں

14 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)میٹا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سے پابندیاں ہٹا رہا ہے۔یہ پابندیاں 2021 میں سابق امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی کیپیٹل پر پرتشدد حملے کے بعد اقدامات کے طور پر لگائی گئی تھیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید معطلی کی سزاؤں کے تابع نہیں ہوں گے۔