پنجاب میں 9اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

14 جولائی ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب نے 9ویں اور دسویں محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری نوٹیفکیشن کی روشنی میں 16 جولائی منگل اور 17 جولائی بدھ کو سرکاری تعطیلات ہونگی اور سرکاری ادارے 2یوم کیلئے بند رہیں گے۔