باجوڑضمنی انتخابات میں PTIکو بڑا دھچکا،عمران خان نے صوبائی قیادت سے رپورٹ طلب کر لی

14 جولائی ، 2024

پشاور( ارشدعزیز ملک ) باجوڑ ضمنی انتخاب میں حیران کن اپ سیٹ میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا تاہم یہ معاملہ میڈیا میں زیادہ اجاگر نہ ہو سکا۔ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کے امیدوار کی شکست اور اختلافات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے صوبائی قیادت سے رپورٹ مانگ لی ہے ۔ صوبائی حکومت رکھنے کے باوجود، پی ٹی آئی کے امیدوار راحت اللہ چوتھے نمبر پر رہے، جس سے پارٹی کو بڑا دھچکا لگا۔ صوبائی حکومت کے باوجود پی ٹی آئی امیدوار چوتھے نمبر پر رہے ، غیر مقامی امیدوار کو جاری کردہ ٹکٹ پر تقسیم کا شکار ،پارٹی کارکن ناخوش ، دوسری مرتبہ ضمنی انتخابات میں شکست ،پارٹی کئی دھڑوں میں تقسیم ،رہنما نےدعوی کیا کہ مقامی رہنمائوں نے اے این پی امیدوار کو سپورٹ کیا ۔