چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل انڈیا چیمپئنز نےجیت لیا، پاکستان چیمپئنز کو شکست

14 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزکرکٹ ٹورنامنٹ بھارتی چیمپنز نے جیت لیا، فائنل میں پاکستان چیمپنز کو 5وکٹ سے شکست ہوئی۔ بھارت نے گروپ میچ میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔پاکستان کی بیٹنگ ناکام ہوگئی اور بولنگ چھوٹے ہدف کا دفاع نہ کرسکی۔میچ کا فیصلہ پانچ گیندیں پہلے ہوگیا۔ بھارت نے ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پرحاصل کرلیا ۔امباتی رائیڈو نے 50، گرکریت سنگھ نے 34 اور یوسف پٹھان نے 30 رنز بنائے ۔یوراج سنگھ 15، روبن اوتھاپا 10 اور سریش رائنا 4 رنز پر آوٹ ہوئے۔ عامر یامین نے دو، سعید اجمل ، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔قبل ازیں ایجبسٹن برمنگھم میں ہفتے کوپاکستان چیمپئنز نےمقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 156 رنز بنائے ۔شعیب ملک 41، کامران اکمل 24، صہیب مقصود نے 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یونس خان ، عامر یامین 7 ،7 مصباح الحق 18 اور شرجیل خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سہیل تنویر 19 اور شاہد آفریدی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔