مقامی ریفائنریوں کا عمل درآمد کے معاہدوں پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ نئے منظر نامے کے تحت جب تک حکومت فنانس بل میں متعارف کرائے گئے ایم ایس (پیٹرول)، ایچ ایس ڈی (ہائی اسپیڈ ڈیزل) اور ایل ڈی او (لائٹ ڈیزل آئل) پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس نہیں لے لیتی تمام مقامی ریفائنریوں نے اوگرا کے ساتھ عمل درآمد کے معاہدوں (آئی ایز) پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث ان کے اپ گریڈ کے منصوبوں میں 5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑجائے گی۔