پنجاب کے 21اضلاع میں 7سے 10محرم تک موبائل فونز بندش کیلئے وفاقی حکومت کو خط

14 جولائی ، 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پولیس کی سفارش صوبے کے 21اضلاع میں 7اور 10کے دوران موبائل فون سروس کی بندش کے لئے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور زونل ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو خط لکھ دیا ہے۔ جن اضلاع کے کئی علاقوں میں موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی ان میں بہاولنگر اور بہاولپور میں 7اور 10محرم الحرام، رحیم یار خان9اور 10محرم الحرام، مظفر گڑھ ,، ڈی جی خان ، وزیر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،لیہ راجن پور میں 10محرم الحرام، ننکانہ، نارووال، گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور منڈی بہائوالدین، گجرات اور میانوالی میں 9اور 10محرم الحرام، جھنگ ، بہاولنگر ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں 7اور10 کے علاوہ بھکر میں 8سے 10محرم الحرام کے دوران موبائل فون بندش شامل ہے۔