بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیاجانا چاہیے،وزیراعظم

14 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے جس میں مجموعی ملکی صورتِ حال، عوام کو درپیش مسائل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے معاملات پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت، ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں چلائی جانے والی منظم مہم کا توڑ کرنے اور لوگوں کو حقائق سے آگاہ رکھنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کو بھی میڈیا حکمت عملی زیادہ موثر بنانے پر توجہ دینی چاہیے ، عدم استحکام اور بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیاجانا چاہیے ، ایوان بالا کو جمہوری اقدار اور باوقار ماحول کے لئے تمام منتخب ایوانوں کی راہنمائی کرنی چاہیے۔