اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی ،83ارب9کروڑ روپے خرچ

14 جولائی ، 2024

ممبئی (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، کئی ماہ سے جاری شادی کی تقریبات پر 25 سو کروڑ بھارتی روپے (83ارب 9کروڑ پاکستانی روپے ) کی لاگت آئی ، جیو ورلڈ کنونشن سینٹرمیں ہفتے کی رات جاری تقریب میں نریندر مودی سمیت کئی نامور ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی، مودی نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی، پرستاروں نے جلوے بکھیرے، ایک تقریب میں مادھوری ڈکشٹ کا چولی گانے پر رقص،جبکہ بارات پہنچنے پردولہے کی والدہ نیتا امبانی سمیت متعدد شخصیات کی پاکستانی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ۔