قیمت میں اضافہ،جان بچانے والی ادویات غریب مریضوں کی پہنچ سے باہر

14 جولائی ، 2024

لاہور (محمد صابر اعوان ) لاہور سمیت ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے جان بچانے والی ادویات غریب مریضوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں ،بیشتر ادویات کی قیمتوںمیں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فارما مارکیٹ میں سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔