پاکستان اور امریکا کا سکیورٹی اور انسداد منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

14 جولائی ، 2024

اسلام آباد(طاہر خلیل ) پاکستان اور امریکا نے سیکورٹی اور انسداد منشیات شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا ،دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ اکتوبر میں لا انفورسمنٹ ڈائیلاگ ہو گا۔ امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔